جنگ بندی کیلئے اسرائیل اور حماس کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، امریکا کا اپنی ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹامی پگٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےحماس کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعتراف کیا،کہا دوحہ میں مذاکرات کے دوران حماس کا رویہ شرمناک رہا،غزہ کے مکین حماس کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں، غزہ میں متاثرین تک امداد پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب امریکی ایلچی کی جانب سے جنگ بندی مذاکرات کی ناکامی کے الزام پر حماس نے حیرت کا اظہارکیا،کہا جنگ بندی معاہدے کے لیے ثالثوں کی کوششوں کی کامیابی کے لیے مخلصانہ کوشش جاری رکھیں گے۔ثالثوں نےحماس کے مؤقف کو تعمیری اور مثبت قرار دیا تھا،مذاکرات کو منطقی انجام تک پہچانے کےلئے پرعزم ہیں۔






















