پاکستان میں ڈالر اور پٹرول کی قیمت میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن عوام تک کوئی فائدہ ابھی تک نہیں پہنچ پایا ہے بلکہ گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وارمہنگائی 0.73 فیصداضافے کے ساتھ 29.86 فیصد تک پہنچ گئی ہے ،ٹماٹر، آلو، لہسن، گندم کا آٹا، چکن، چائے، نمک، سگریٹ مہنگے ہو گئے ہیں تاہم گڑ،گھی، چاول، کوکنگ آئل، دال ماش اور دال مونگ کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، اس دوران 23 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سالانہ بنیاد پر سرخ مرچ 84 فیصد، گندم کا آٹا 81 فیصد تک مہنگا ہوا ہے ، ایک سال میں لہسن 58 فیصد،چینی 57 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوئی ، گیس چارجز 108 فیصد،سگریٹ کےنرخوں میں 94 فیصداضافہ ہواہے ۔