پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 104 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں محمد سیف الدین 35 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ محمد نعیم نے 10 سکور بنائے ، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکا ۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3 ، فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2، 2 ، احمد دانیل، سلمان آغا اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے مقرررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 63 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ حسن نواز نے 33 ، محمد نواز نے 27 اور صائم ایوب نے 21 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ نسم احمد نے 2 ، شریف السلام اور محمد سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے جبکہ فخر زمان اور خوشدل شاہ کو آرام دیا گیاہے ۔ سلمان آغا نے بتایا کہ سیریز میں اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے، آخری میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ۔




















