کانگو وائرس ایک اور جان لے گیا، سول اسپتال کا پیرامیڈیکل اسٹاف کانگو وائرس کے باعث کراچی میں جان کی بازی ہار گئے۔
کانگو وائرس کے باعث ایک اور مریض چل بسا، سول اسپتال کے آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ انفکیشیئس ڈیزیز سینٹر میں زیر علاج تھے، غفار خان علاج کے دوران کانگو کے مرض کو شکست نہ دے سکے اور جان کی بازی ہار گئے۔
ترجمان سول اسپتال کے مطابق کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی، جاں بحق افراد میں ایک ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف شامل ہے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالے تمام فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید غفار خان اچکزئی نے عوامی خدمت کیلئے بہادری سے اپنے فرائض کی انجام دہی کی۔
شہید غفار خان اچکزئی کے پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر ورکرز کا علاج کراچی میں جاری ہے۔