وزیرغذائی تحفظ رانا تنویرحسین نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے پر تشویش کا اظہار اور تمام صوبوں سے 24 گھنٹے میں شوگرریٹ پرعملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے ، انہوں نے کہا متعدد شوگرملز سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نہیں کر رہیں ، ذمہ داری پوری نہ کرنے والی ملز کیخلاف کارروائی ہوگی ۔
اسلام آباد میں وزیرغذائی تحفظ رانا تنویرحسین کی زیرصدارت چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں شوگرملزایسوسی ایشن اوردیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے ، وفاقی وزیر نے کہا حکومت چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئےسخت اقدامات کرےگی،ایف بی آر اور فوڈ اتھارٹیزکے ذریعے کارروائی تیزکی جائےگی ، رانا تنویر حسین نے کہا چینی کی فراہمی میں شفافیت اور منصفانہ نظام اولین ترجیح ہے ۔





















