پنجاب سے منشیات کے خاتمے کےلیے نئی فورس میدان میں آگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ مختصر عرصے میں اینٹی نارکوٹکس فورس بنائی گئی ۔ آرگنائزڈ طریقے سے منشیات کی لعنت سے جنگ لڑیں گے ۔ امید ہے صوبے سے جلد منشیات کاخاتمہ ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، تعلیمی اداروں سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا ہمیں آبادی کے 60 فیصد یوتھ کی تعلیم صحت پرتوجہ دینی ہے،والدین کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں ہماری اولاد کومنشیات سے بچائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی فورس بنائی جس نے جرائم کوکنٹرول کیا،اب جرائم پیشہ افراد مساجد میں جاکرتوبہ کے اعلانات کر رہے ہیں۔





















