تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینارپاکستان گراؤنڈ پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی، درخواست ڈپٹی کمشنرلاہور کو دیدی گئی ہے۔
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کروادی، پی ٹی آئی نے 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت مانگ لی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مینارپاکستان گراؤنڈ کی عدم دستیابی پر کسی اور مناسب جگہ پرجلسہ کی اجازت دیں۔ تحریک انصاف نے 5اگست کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔





















