ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعہ پر مقامی عدالت میں وکیل کی جانب اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی گئی۔
حمیرا اصغرکی لاش ملنے کےواقعے پرشاہ زیب سہیل ایڈووکیٹ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی گئی ہے،جس میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے۔
پولیس نےمعاملے پر رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،جس میں پولیس کاکہنا ہےکہ حمیرا کے گھر والوں سے رابطہ ہوگیا ہے،خاتون اداکارہ کا پوسٹ مارٹم ہوچکا،حتمی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کریں گے۔
جج نےریمارکس دیےکہ حمیرا اصغر کے اہلخانہ سےپوچھیں کہ وہ مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں یا نہیں،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اگر ثبوت ملے تو ہم خود مقدمہ درج کرلیں گے۔






















