ممبئی ہائی کورٹ نے 2006ء میں ٹرین بم دھماکوں کا فیصلہ سنا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی عدالت نے ممبئی ٹرین دھماکوں کے 12 ملزمان کو بری کردیا، ممبئی ہائیکورٹ نے ریماکس دئیے کہ تفتیشی ادارے ملزمان پر جرم ثابت کرنےمیں ناکام رہے۔
عدالت نے تمام12 ملزمان کو بےگناہ قرار دے کر باعزت بری کردیا،ذیلی عدالت نے 5 کو سزائے موت اور 7 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ 11 جولائی 2006 کو ہونے والے دھماکوں میں 209 افراد ہلاک ہوئے تھے۔






















