محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج سے مون سون کے ایک اور طاقتور اسپیل کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے طاقتور اسپیل کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، لاہور راولپنڈی، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بھی بادل برسیں گے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں دیر کالام ،سوات،کوہستان اور آزاد کشمیر میں بھی ابر رحمت متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 13افراد اور خیبرپختونخوا میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 20 افرادزخمی بھی ہوئے،26جون سے اب تک ملک بھرمیں 216 افراد جاں بحق، 582 زخمی ہوچکے۔






















