آٹزم بچوں کیلئے خصوصی سکول اور ریسورس سینٹر قائم کرنے کا قانون تیار کر لیا گیا، پنجاب اسمبلی کی کمیٹی نے آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر بل 2025 کی منظوری دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر بل 2025 رواں اجلاس میں منظورکیا جائے گا، بل کے تحت "بورڈ آف گورنرز" تشکیل دیا جائے گا،آٹزم سینٹر لاہور میں قائم ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے آٹزم سکولز فوری بنانے کا حکم دیدیا ہے ، دیگر شہروں میں کیمپس بنانے کا اختیار حکومت کو حاصل ہو گا، آٹزم سکولز بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹزم کے شکار بچوں کیلئے 2 ماہ میں سینٹر اور سکولز بنانی کی ہدایت کر دی ہے ، آٹزم سینٹر کا نظم و نسق بورڈ کے تحت ہوگا،3 ماہرین اور والدین بھی شامل ہوں گے، سینٹر کے لئے پرنسپل کا تقرر سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر ہو گا، ملازمین کی بھرتی، تبادلے اور تربیت کیلئے بورڈ کو مکمل اختیار دیا جائے گا۔
فنڈز کے لیے حکومتی گرانٹس، ڈونیشنز اور امداد حاصل کی جا سکے گی، سالانہ بجٹ، کارکردگی رپورٹ اور آڈٹ بورڈ کے ذریعے حکومت کو جمع کرائی جائیگی، تمام ارکان، پرنسپل اور لیکشن کمیٹی کے اراکین "پبلک سرونٹس" تصور کیے جائیں گے، سینٹر کے افسران اور بورڈ کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو گی۔






















