روسی کمپنی نے دنیا کا اب تک کا سب سے مہنگا کسٹم آئی فون تیار کر لیا۔
کیویار،ایک روسی کمپنی ہے جو پرتعیش اسمارٹ فون کو مخصوص بنانے میں مہارت رکھتی ہے،کپمنی نے حال ہی میں آئی فون ڈائمنڈ اسنو فلیک کی نقاب کشائی کی،جو اب تک کا سب سے مہنگا آئی فون ہے۔
آئی فون 15 کی تشہیر اب تک کے سب سے مہنگے آئی فون کے طور پر کی جا چکی ہے۔ کپمنی نے سفید پرتعیش فون کو سفید سونے کے کیس میں پیش کیا۔ موبائل کو 570 ہیروں سے سجایا گیا جس نے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دئیے۔
اس کے ساتھ ہی اس میں برطانیہ کے مشہور جیولر گریف کا لاکٹ بھی نصب کیا گیا۔ لاکٹ خود پلاٹینیم سے بنا ہے جسکو سفید سونے اور ہیروں سے سجا گیا ہے۔
اس شاہکار کی قیمت 562 سے 700 امریکی ڈالر ہے۔کپمنی نے آئی فون 14 اور 14 پرومکیس کے لیے ڈائمنڈ فلیک ویرینٹ ڈیزائن کیا ہے۔