وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےامریکی حکام سےتجارتی ٹیرف پرمذاکرات کےبعدویڈیوپیغام میں کہا امریکی حکام سےپچھلے کچھ ماہ میں مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی،تجارتی مذاکرات کا مکمل احاطہ کیا گیا ہے،امریکی حکام کے ساتھ اب بھی کچھ حل طلب امور باقی ہیں۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےامریکی حکام سےتجارتی ٹیرف پرمذاکرات کےبعدویڈیوپیغام میں کہا امریکی حکام کیساتھ تجارت،کان کنی،مصنوعی ذہانت کےشعبوں میں سرمایہ کاری پربات ہوئی،آنیوالےدنوں میں قیادت کےبیانات میں اس محنت کی جھلک نظر آئےگی،دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں تعلقات میں تبدیلی نظرآئےگی،ڈیجیٹل انفرااسٹرکچراورکرپٹو میں سرمایہ کاری گیم چینجرثابت ہوگی۔
وزیرخزانہ نےمزیدکہاپاکستان اور امریکامیں تعلقات کونئی سطح پرلےجانا چاہتے ہیں،ہم مذاکرات تعمیری طریقے سے آگے بڑھانے کیلئے پرامید ہیں،تجارت سےشروع کرکےسرمایہ کاری کی جانب بڑھنےکیلئےپرعزم ہیں، یہ پاکستان اورامریکا دونوں کیلئےمفید ہوگا،مذاکرات میں سیکریٹری تجارت جوادپال اورپاکستانی سفیر رضوان سعید نےبھی شرکت کی۔






















