ملک گیر ہڑتال کے معاملے پر تاجر دو گرپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ، کراچی اور لاہور چیمبرز ہڑتال کرنے پر ڈٹ گئے ہیں جبکہ تاجروں کی ملک گیر تنظیم ایف پی سی سی آئی نے ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سینئر نائب صدر ثاقب مگوں نے ہڑتال موخر کرنے کی تصدیق کی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے پریس کانفرنس کے دوران کل ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیاہے اور کہا کہ ہمارے ہمایوں اختر سے بہت اچھے مذاکرات ہوئے، ہم نے میٹنگ کے منٹس اور تحریری یقین دہانی مانگی جو نہیں ملی ، تمام لوگوں سے مشاورت کی جس پر ہڑتال کرنے کا حتمی فیصلہ ہوا، کل پہلے مرحلے میں ایک روزہ ملک گیر شڑ ڈاؤن ہڑتال ہو گی ۔
دوسری جانب لاہور چیمبر کے صدر ابوذر شاہ نے بھی ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ تاجروں کی ملک گیر تنظیم ایف پی سی سی آئی کا ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔






















