نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس انجری کا شکار ہو کر دورۂ زمبابوے سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ نیوزی لینڈ کے مطابق کیوی آل راؤنڈ گلین فلپس امریکی ٹی 20 لیگ کے فائنل میں انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ دورۂ زمبابوے میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ گلین فلپس کے زمبابوے پہنچنے پر انجری کی جانچ کی گئی، گلین فلپس کو ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ٹیم مینجمنٹ نے گلین فلپس کو اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ ہیڈ کوچ راب والٹر کا کہنا ہے کہ گلین فلپس جیسے کھلاڑی کا باہر ہونا افسوسناک ہے۔
بورڈ کے مطابق دورۂ زمبابوے کیلئے گلین فلپس کی جگہ متبادل ٹیسٹ کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔






















