پاکستان، افغانستان، ازبکستان کے درمیان نایاب آباد خرلاچی ریلوے کوریڈور کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یہ خوشخبری ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنائی اور تینوں ملکوں کے عوام کو مبارک باد بھی پیش کی ۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے لیےتعاون پر ازبک اور افغان وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے مذاکراتی عمل کے دوران رابطوں کے ذریعے تفصیلات کو حتمی شکل دی، ریلوے کوریڈور علاقائی روابط اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے، منصوبہ وسطی ایشیائی ممالک کو افغانستان کے ذریعے پاکستانی بندر گاہوں سے منسلک کرے گا۔
نائب وزیراعظم کا کہناتھا کہ معاہدے پر دستخط وزیراعظم شہباز شریف کی پرُعزم قیادت کانتیجہ ہے، 2022-23میں منصوبے کو آگے بڑھانے کی ذمےداری مجھے سونپی گئی، ہم نے برادر ممالک کے ساتھ ملکر اس انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی۔
پاکستان کی جانب سے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے معاہدے پر دستخط کئے، افغانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔






















