بورے والا کی عدالت نے تھانہ گگو منڈی کے مشہور قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ، پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ کے کزن محمد سلیم کو سزائے موت سنا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد سلیم کو سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جبکہ مقدمہ میں نامزد سابق ایم این ایز چوہدری نذیر جٹ اور اصغر جٹ سمیت تمام ملزمان بری کر دیا گیا، مجرم محمد سلیم سابق ایم این اے نذیر جٹ کا بھتیجا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 5 سال قبل محمد افضال نامی شخص کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، فریقین کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا۔






















