پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس چوری کی اطلاع پر انعام ملے گا۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل 2025ء منظورکرلیا۔
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
بل کے مطابق پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والوں کو انعام ملے گا، ٹیکس چوری، بدعنوانی، کرپشن کی اطلاع دینے والا ’’وسل بلوور‘‘ کہلائے گا۔
بل کے متن کے مطابق محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن افسران کو بھی ٹیکس چوری پکڑنے پر انعام ملے گا، کلیکٹر ٹیکس چوری کی صورت میں متعلقہ ذمہ دار افسر کا تعین کرے گا۔




















