پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے اپوزیشن اراکین پر ہراسانی کا الزام لگادیا۔
پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان اسمبلی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون رکن نے ورک پلیس ہراسانی کی درخواست اسپیکر کو جمع کرادی۔
مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے اپوزیشن کے معطل 26 ارکان میں سے چار اپوزیشن ارکان اسمبلی کی ریکارڈنگ بھی اسپیکر کو ارسال کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی نے انتہائی غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، اپوزیشن کی خاتون رکن اسمبلی بھی گالیاں دینے میں پیش پیش رہی۔ اپوزیشن ارکان نے گالیاں دیں اور ورک پلیس پر حراس کیا۔
اپوزیشن ارکان اسمبلی نے رولز آف پروسیجرز 223 کی پاسداری نہیں، اپوزیشن ارکان اسمبلی نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے نااہلی کے سوال پر اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ دیں۔ اپوزیشن اراکین کے خلاف 2010 میں بننے والے رولز کے مطابق سزا کا تعین کیا جائے۔






















