اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 26 نومبر احتجاج کے 14 مقدمات میں ضمانت خارج کردی گئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 26 نومبر احتجاج کے 14 مقدمات میں ضمانت خارج کردی، ضمانت ملزم اور وکیل صفائی کی عدم حاضری کی بناء پر خارج کی گئی۔
اے ٹی سی نے ضمانت خارج ہونے پر عمر ایوب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پٹی آئی رہنماء عمر ایوب کے خلاف راولپنڈی اور اٹک میں 24 اور 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔ ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔



















