قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو 17 جولائی کو طلب کرلیا۔
نیب نے اعظم سواتی کو نجی فرم سے مبینہ طور پر 60 کروڑ روپے کی رقوم وصول کرنے کے الزام میں نوٹس جاری کیا ہے۔
نیب نے اعظم سواتی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں پشاور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی کو بھی اسی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات پر 17 جولائی یا اس سے قبل کسی بھی دن پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
نیب نے امجد علی سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔






















