کرنسی مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد ڈالر پھر مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/1kM6IpKnXx#sbpexchangerate pic.twitter.com/Hz4wuCtrBP
— SBP (@StateBank_Pak) July 14, 2025
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 287 روپے 64 پیسے ہوگئی ہے۔





















