چیئرمین امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کے اجلاس کے دوران مائیکرو سافٹ آپریشنز کی پاکستان میں بندش کے معاملے پر بحث ہوئی ، وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ مائیکرو سافٹ نے پچھلے ایک سال میں 16 ہزار لوگوں کو نوکری سے نکالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شزا فاطمہ کا کہناتھا کہ مائیکروسافٹ نے پاکستان سے متعلق اعلان سے قبل پوری دنیا سے ہزاروں ملازمین نکالے، مائیکرو سافٹ کے پاکستان میں پانچ لوگ ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پانچ لوگ جا رہے ہیں کہ نہیں، مائیکرو سافٹ کا پاکستان میں آپریشنل آفس نہیں ہے، ہماری کوشش ہےمائیکرو سافٹ کا آپریشنل آفس پاکستان میں قائم ہو، گوگل کےپاکستان آنے سے متعلق بات ہورہی ہے۔






















