محکمہ موسمیات کی راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر واسا عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15جولائی سے 31اگست تک راولپنڈی میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے واسا کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
کمشنر راولپنڈی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ دوران بارش نشیبی علاقوں سے پانی کا فوری اخراج یقینی بنایاجائے، نالہ لئی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ،عوام کوبروقت آگہی فراہم کی جارہی ہے۔
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق بھی کی گئی،راولپنڈی میں7فلڈریلیف کیمپ قائم کردیے گئے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کی پیشنگوئی ہے۔






















