پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ریسلر انعام بٹ کو جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا۔
ریسلر انعام بٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے، تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل و انٹرنیشنل ریسلرکو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔
سماء سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب جنرل سیکریٹری انعام بٹ نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے عزت سے نوازا گیا ہے، ریسلنگ فیڈریشن نے ماضی میں بہترین کام کیا اسی کو آگے بڑھائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ 100 دن کا پلان بنایا ہے، بچوں کو ریسلنگ کی ترقی کیلئے سپورٹ کرینگے۔
ورلڈ بیچ ریسلنگ گولڈ میڈلسٹ ریسلر انعام بٹ کہتے ہیں اب بچوں کو تربیت دینے پر توجہ ہوگی، یوتھ گیمز کراکر نیا ٹیلنٹ پاکستان کیلئے تیارکریں گے۔





















