متوفی اداکارہ حمیرا اصغر کی بڑی بھابھی کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی نے بہن کے جنازے میں شرکت نہیں کی، شوبز میں کام کی وجہ سے حمیرا سے اہل خانہ ناراض تھے۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی بڑی بھابھی نے سماء سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ حمیرا کے گھر والوں کو شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے اس پر غصہ تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حمیراہ مجھ سے رابطے میں رہتی تھی، آخری مرتبہ اگست 2024ء میں بات ہوئی، اس کے بعد حمیرا کا نمبر بند جارہا تھا۔
حمیرا کی بھابھی کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی نے سگی بہن کے جنازے میں شرکت نہیں کی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی خستہ حال لاش برآمد ہوئی تھی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کو مرے ہوئے 6 سے 8 ماہ کا وقت گزر چکا تھا۔





















