پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اثاثہ جات کی ویلیوایشن کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک آزاد آڈٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ویلیوایشن کے عمل میں پی ایس ایل کی چھ ٹیموں کے علاوہ کمرشل رائٹس، بشمول اسپانسرشپ اور براڈکاسٹنگ رائٹس، کی مالیاتی قدر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن سے قبل اہم فیصلوں کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔






















