مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، پی ٹی آئی حکومت میں پنجاب میں تباہی ہوئی، پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کو برباد کیا۔
ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی دور میں ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، آج دوست ممالک ہمارے قریب ہیں،یہ سفارتی کامیابی ہے، بھارت آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، صرف اسرائیل بھارت کے ساتھ ہے، بھارتی جرنیل آج اپنی شکست تسلیم کررہےہیں، چین نے بھی ہماری ایئرفورس کی کارکردگی کو سراہا۔
ان کا کہناتھا کہ ایک بار پھر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، اب ہم معاشی طور پر اپنے پاؤں پرکھڑے ہوگئے ہیں، ملکی زرمبادلہ بڑھ رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ روز نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔






















