لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے سابق چیف ایگزیکٹو شاہد حیدر کے خلاف انکوائری میں الزامات ثابت ہونے کے بعد تمام مراعات واپس لے لی گئیں، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، شاہد حیدر نے اپنی تعیناتی کے دوران صارفین کو اربوں روپے کی ناجائز اوور بلنگ کی، جبکہ کئی افسران کو پہلے ملازمتوں سے برخاست کیا گیا اور بعد ازاں مبینہ طور پر دھاندلی سے واپس بحال کیا گیا۔
تحقیقات کے دوران شاہد حیدر کو صفائی کا موقع دیا گیا تاہم وہ مطلوبہ ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ڈسکوز کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے کہ کسی افسر کو ریٹائرمنٹ کے باوجود سروس سے فارغ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کے اگلے مرحلے میں مزید اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔





















