اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر5 فروری 2025 کو اداکارہ کی گمشدگی کی پوسٹ شیئرزکی گئی،پوسٹ میں کہاگیا کہ اداکارہ نےسوشل میڈیا پرسات اکتوبرسےکوئی پوسٹ نہیں کی،پوسٹ منظرعام پرآنےکےبعدبھی پولیس اور اہلخانہ نےکوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔
دوسری جانب اداکارہ حمیرا کی لاہورمیں تدفین کردی گئی،اداکارہ کےبھائی گزشتہ روزمیت لیکرکراچی سے روانہ ہوئےتھے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق خاتون کی موت اٹھ سےدس ماہ قبل ہوئی ہے،ناخن ہڈی سے الگ ہوگئےتھے،چہرہ ناقابل شناخت تھا،جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی۔






















