نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا بھارت کی سیاسی قیادت سے جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی،فورسز کی سطح پر سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے،دونوں ملکوں کی فوجیں اپنی پوزیشنز پر واپس آچکیں۔
اسحاق ڈار نےکوالالمپورمیں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب میں کہاپہلگام واقعہ ہوا تو ہم نےآزادانہ اور شفاف انکوائری کی آفرکی،ہمارےہاتھ صاف تھے،آج تک اس آفرکا جواب نہیں دیا گیا،پاکستان کے بارے میں کہاجاتاتھاکہ ڈپلومیٹکلی آئسولیٹ کردیاگیا،22 اپریل سے 6 مئی کی رات تک 29ممالک کے دارالحکومتوں سےبات کی، ہم نےکہا بھارت والے غلط بیانی کررہےہیں،پاکستان پہلگام میں ملوث نہیں ہے۔
اسحاق ڈار نےکہا بھارت نے 6 مئی کی رات کو 75 سے 80 جیٹس بھیجے تو ہم تیار تھے،ہدایات تھیں کہ اگر بھارتی جیٹس پاکستانی حدودمیں داخل نہیں ہوتےتوٹارگٹ نہیں کرنا،اگر جو جہاز پاکستان کو وہاں سے نشانہ بنائے تو ان کونشانہ بناناہے،پاکستان نے 6 بھارتی جہازوں کو گرایا، 4 رافیل تھے،ایس یو30، مگ اور ایک ان مین آرمڈبھی گرا۔
مزید کہا ہم نےدہشتگردوں کے لیےجیلوں کے دروازےکھولے،مانناپڑے گاکہ دوبارہ دہشتگرد منظم ہوئے ہیں، دہشتگردی کےخاتمے کیلئے پر عزم ہیں، جوکچھ کرنا پڑے گا تو کریں گے۔






















