پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
جمعرات کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والے اراکین قومی اسمبلی جاوید وڑائچ، علی خان جدون، نواز الہٰی، گلزار اقبال، ساجد حسین اور خاتون اینکر داہگل ناکے پر پولیس کی جانب سے روکے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما کچھ دیر رکنے کے بعد مارچ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر ایک تک پہنچے جہاں پولیس نے دوبارہ انہیں روک لیا۔
رہنما اور خاتون اینکر مقررہ وقت تک ملاقات کی اجازت کے منتظر رہے لیکن اجازت نہ ملنے پر وہ ملاقات کے بغیر اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔






















