پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیٹ ورک مانیٹرنگ اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ نیٹ ورک اینالٹکس ادارے اوپن سگنل کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق یہ اشتراک نیٹ ورک کی توسیع، سرمایہ کاری اور صارفین کے تحفظ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اوپن سگنل پاکستان میں نیٹ ورک کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے میں معاونت فراہم کرے گا جس سے صارفین کو 4G اور 5G کی رفتار، لیٹنسی، اور کوریج گیپس کے بارے میں حقیقی وقت میں معلومات حاصل ہوں گی۔
اس شراکت سے پی ٹی اے کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق فیصلہ سازی کے لیے قابل اعتماد ڈیٹا ملے گا جو نیٹ ورک کی کارکردگی اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔






















