عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے ثمر بلور کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ پارٹی ساتھیوں نے اس امکان سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ ثمر بلور ایک ایم این اے کی نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئی ہیں، لیکن حاجی غلام احمد بلور آج بھی پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج ثمر بلور کو ایم این اے کی نشست ملی ہے تو یہ صرف شہید بشیر بلور اور شہید ہارون احمد بلور کے لہو کی بدولت ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ثمر بلور کی شمولیت کا فیصلہ عرفان اللہ مروت جیسے فرد کا ہے، جس کی سیاست کا نہ کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی وزن ہے۔






















