مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے شوگر سیکٹر میں گٹھ جوڑ اور کارٹل کے الزامات پر 44 ارب روپے جرمانے کے کیس کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دیاہے ۔ اعلامیے کے مطابق مسابقتی کمیشن 4 سے 7 اگست 2025 تک سماعت کرے گا ۔
مسابقتی کمیشن نے شوگر ملوں کے مالکان اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کو باقاعدہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں، جن میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے وکیل نامزد کریں اور تمام شواہد و دستاویزات ساتھ لائیں۔
یہ کیس اس وقت دوبارہ کھولا گیا ہے جب مسابقتی ٹربیونل نے معاملہ کمیشن کو واپس بھیجتے ہوئے ہدایت کی کہ 90 دن کے اندر اس پر فیصلہ سنایا جائے۔
یاد رہے کہ 2021 میں مسابقتی کمیشن نے شوگر ملز ایسوسی ایشن اور مختلف شوگر ملز مالکان پر مجموعی طور پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جس کے بعد متعلقہ فریقین نے عدالت سے حکمِ امتناع حاصل کر لیا تھا۔






















