ٹی ایچ کیو اسپتال کہوٹہ میں مریض خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ریڈیالوجی ٹیکنیشن اور وارڈ سرونٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال کہوٹہ میں کارروائی کی۔ مریض خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ریڈیالوجی ٹیکنیشن سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں ریڈیالوجی ٹیکنیشن شکیل اور ٹی ایچ کیواسپتال کہوٹہ کا وارڈ سرونٹ زین العابدین شامل ہے۔ ملزم شکیل پر نازیبا ویڈیو بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنےکے بھی الزامات ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق نازیبا ویڈیو ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں بنائی گئی یا کسی پرائیویٹ اسپتال میں؟ تصدیق کی جارہی ہے۔ زیر حراست دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انوسٹیگیشن ٹیم نے خاتون مریضہ کی نازیبا ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ،تعزیرات پاکستان اور انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق شکیل نے ایکسرے روم میں خاتون سے نازیبا حرکات کی،زین العابدین نے ریکارڈنگ کی، ملزمان کے موبائل فونز سے نازیبا مواد برآمدکرلیا،فرانزک میں درست پایا گیا۔






















