وفاقی وزیر خالد مقبول اور رانا مشہور کی زیر صدارت وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم فیز4 کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران علاقائی سطح پر درخواستوں کی صورتحال اور کوٹہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ میڈیا آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق خالد مقبول نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی میڈیا مہم کی قیادت وزارت اطلاعات کرے گی، 25 جولائی کو جناح کنونشن سینٹر میں مرکزی تقریب ہو گی، دیگر تقاریب کی تاریخیں جلد ہی جاری کردی جائیں گی، نوجوانوں کو با اختیار بناناوزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے، نوجوانوں کی ٹیکنالوجی تک رسائی قومی ترقی کی ضامن ہے۔






















