حکومت پنجاب نے آئی ٹی سیکٹر کو اسموگ بندش کے فیصلے سے استثنٰی دے دیا
نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئی ٹی سیکٹر لازمی سروسز کے زمرے میں شامل ہیں، ای کامرس، انٹرنیشنل آئی ٹی سینٹرز، کال سینٹرز، سافٹ ویئر ہاؤسز، ٹیلی کام سروسز کھلے رہیں گے۔
پاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن پاشا نے نگران وزیراعلی پنجاب کو خط لکھا تھا،جس میں کہا گیا کہ آئی ٹی،متصل کاروبار کو اسموگ میں سیفٹی اقدامات کے ساتھ جاری رکھا جاسکتا ہے۔
خط میں بتایا گیا کہ کاروباری بندش سے انفارمیشن ٹیکنالوجی،سافٹ ویئر سروسز کی ایکسپورٹ متاثر ہوتی ہے۔