چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی باضابطہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ ، جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ ، جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس روزی خان بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس بن گئے ۔ وزارت قانون کی جانب سے چاروں چیف جسٹسز کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔






















