سویڈن نے پاکستانیوں کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس پیشرفت کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا عکاسی قرار دیا ہے۔
اسٹاک ہوم میں پاکستان اورسویڈن کےحکام کے درمیان مشاورت میں پاکستانیوں کے ویزوں کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔ سویڈش حکومت نے اسلام آبادمیں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستانی شہری نوے دن تک کے سویڈن کے دورے کیلئے شینگن ویزا حاصل کر سکیں گے۔ پاکستان نے اس مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے۔۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
سویڈن کا اسلام آباد میں ویزہ سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
ویزہ سروسز دوبارہ شروع ہونے سے پاکستانیوں کو مختصر ویزے کی سہولت ملے گی
سماء نیوز لائیو دیکھیں:
Live stream is currently unavailable. Please check back later or visit our YouTube channel directly.






















