بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں، آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلوں نے صوبے کے متعدد علاقوں میں نقصانات پہنچائے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ضلع واشک میں سیلابی صورتحال کے باعث 5 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے، جبکہ واشک، لورالائی اور سوراب میں مکانات، زرعی زمینوں اور سولر پینلز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی جاسکے۔
پی ڈی ایم اے حکام نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں۔





















