ہندوستان کی دوغلی پالیسی اور اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہندوستان انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کرتا آ رہا ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں ہندوستان اسرائیل کے لئے دہشتگردی بالخصوص جاسوسی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔
رواں سال 24 اکتوبر کو قطر نے 8 ہندوستانی سابقہ نیوی افسران کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزائے موت سنائی۔
12 دسمبر 2019 کو جرمنی میں ایک ہندوستانی جوڑے کو سکھوں اور کشمیریوں کی حساس معلومات بھارتی خفیہ ایجنسی راء کو فراہم کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔
دسمبر 2020 میں سعودی عرب نے دو ہندوستانی انٹیلی جنس افسران کو راء کے لئے جاسوسی اور سعودی حکومت کو کمزور کرنے کے جرم میں ملک بدر کر دیا تھا۔