کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت کےملبے تلے دبی مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں،اموات کی تعداد 21 ہوگئی۔
انچارچ ریسکیو آپریشن نےملبے تلے آٹھ سے دس افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہرکیا ہے،جبکہ چالیس دن کی بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا،22 گھنٹے بعد بھی ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے،ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کا کہنا ہے کہ متاثرین کو گورنمنٹ کوارٹرمیں رکھا گیا ہے
رپورٹ کےمطابق گرنےوالی عمارت میں 6 خاندان آباد تھے،متصل عمارت کی سیڑھیاں بھی گرگئیں،سندھ حکومت نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی،جو ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے اپنی رپورٹ 3 دن میں وزیر بلدیات کو پیش کرے گی۔
سندھ کے وزیر بلدیات نے متعلقہ علاقے کے ایس بی سی اے افسران کو معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ عمارت کے ملبے سے مزید افراد کے نکالے جانے کی امید ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔






















