آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار 4 سیاح زخمی زخمیوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر باغ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے سیاحت کے لیے گنگا چوٹی جانے والے سیاحوں کی گاڑی کلٹس سدھن گلی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی جو سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کا تعلق ملتان سے ہے زخمیوں کو ریسکیو کر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ منتقل کر دیا گیا ہے ۔
زخمیوں میں محمد خان غوری ، کاشف بھٹی ، محمد عمران اور جاوید اقبال شامل ہیں ان کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم حادثہ کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی ہیں ۔






















