خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک کے وزرائے داخلہ نے اجلاس کے دوران مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دی ۔
مسقط میں عمانی وزیر داخلہ کی زیرصدارت منعقد ہواجس میں سعودی عرب کی نمائندگی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کی۔الاقتصادیہ کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نےکہا کہ مشترکہ خلیجی سیاحتی ویزا جی سی سی کا پہلا قدم ہے۔
اجلاس میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے آن لائن سسٹم پرلانے کے حوالے سےگرین سگنل دیاگیا،خلیجی ممالک پہلے مرحلے میں ٹریفک خلاف ورزیوں کا ریکارڈ آن لائن شروع کریں گے۔
🔺| "أقرَّ أصحاب المعالي والسمو مواضيع هامة أبرزها:
— Hala FM | هلا أف أم (@Halafmradio) November 8, 2023
١- التأشيرة السياحية الخليجية الموحدة.
٢- ربط المخالفات المرورية إلكترونيًا بين دول المجلس.
٣- إعداد استراتيجية شاملة لمكافحة المخدرات."
👤|بيان الأمين العام معالي جاسم البديوي عقب الاجتماع الـ40 لأصحاب السمو والمعالي وزراء… pic.twitter.com/zo8OFXAs03
اجلاس کے دوران اہم سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، منشیات کے انسداد کے لیے جامع خلیجی حکمت عملی کی تیاری اور سیکیورٹی آگہی مہم کے موضوعات سرفہرست رہے۔
واضح رہےکہ مشترکہ ویزے پر تمام خلیجی ملکوں کا دورہ کیا جاسکے گا۔ اس سے دنیا بھر کے سیاح زیادہ سے زیادہ تعداد میں خلیجی ممالک کی سیاحت کرسکیں گے۔
جی سی سی کے رکن ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، عمان اور قطر شامل ہیں۔