وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور روس کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری سرجیوچ نکیتن کے درمیان چین کے شہر تیانجن میں ملاقات ہوئی ہے جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاک روس دو طرفہ تعاون اور مختلف منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا مواصلات کے شعبے میں سینٹرل ایشیا سے روس تک رسائی چاہتے ہیں، ریل، روڈ نیٹ ورک اور تجارتی راہداریاں پاکستان کی ترجیح ہیں، وسط ایشیائی ریاستوں کو پاکستان کے ذریعے گرم پانیوں تک رسائی مل سکتی ہے۔
روسی روسی نائب وزیر کا کہنا تھا کہ روس بھی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے، ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر مواصلات نے فورم سے باہمی تعاون میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔
روسی نائب وزیر نے مشترکہ منصوبوں کے لیے مل کر کام کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔






















