وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کی زیرصدارت الیکٹرک وہیکل فنانسنگ اسکیم پر اجلاس ہوا جس دوران ہارون اختر نے کہا کہ قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
ہارون اخترکی زیر صدارت اجلاس میں بیٹری چوری، انشورنس لاگت اور اینٹی تھیفٹ اقدامات پرغورکیا گیا۔ مینوفیکچررز نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے جدید ٹریکنگ، لاکس اورمحفوظ بیٹری سسٹم متعارف کئے گئے ہیں۔ پاکستانی موسم کے مطابق لیتھیئم آئن بیٹریاں سب سے یادہ محفوظ اور ماحول دوست ہیں۔
معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ کمپنیاں انشورنس کے ریٹ کی کوٹیشن موٹرسائیکل اور رکشہ کاروں کیلئے الگ الگ پیش کریں۔ منگل تک حکومت کو انشورنس کے ریٹ کی تجاویز پیش کی جائیں۔ انشورنس کمپنیاں عوامی مفاد میں مناسب قیمتیں تجویز کریں۔ ہارون اختر نے کہا کہ قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔






















