لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال اسپتال آتشزدگی واقعے میں ڈاکٹرز کی برطرفیوں کیخلاف احتجاج کرنے پر نکالے گئے ہڑتالی ڈاکٹرز کو بحال کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ساہیوال اسپتال آتشزدگی واقعے میں ڈاکٹرز کی برطرفیوں کیخلاف احتجاج کے کیس میں برطرف ہڑتالی ڈاکٹرز کو بحال کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے واقعے کی انکوائری رپورٹ میں ڈاکٹرز پر لگائے الزامات ختم کردئیے۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ ساہیوال واقعے پر تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، آتشزدگی واقعے کے بعد محکمہ صحت کے غیرقانونی اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلے تک پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو ختم کرنے کا حکم معطل کیا جائے، ڈاکٹرز کی ایڈہاک شپ ختم کرنے کا اقدام بھی کالعدم قرار دیا جائے۔




















