وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس کے دوران سی پیک کےتحت مختلف ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کا جائزہ لیا گیا، احسن اقبال نے پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاسوں کی کارروائی کو فوری حتمی شکل دینےکی ہدایت کر دی۔
احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں انفراسٹرکچر،توانائی، پٹرولیم، آبی وسائل، خوراک و زراعت اور خصوصی اقتصادی زونز کے منصوبوں میں تیزی لانے کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قراقرم ہائی وے منصوبے سے متعلق چینی ماہرین کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورے کا مقصد اہم منصوبے کے تکنیکی اور پر مالیاتی پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے۔
احسن اقبال نے مشترکہ ورکنگ گروپس اجلاسوں کی کارروائی کو فوری حتمی شکل دینےکی ہدایت کر دی اور کہا آئندہ چودوہیں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی اجلاس کی تیاری مکمل کی جائے۔ سی پیک جائزہ اجلاس ایک اہم فیصلہ ساز فورم ہے۔ اس کے ذریعے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ تمام متعلقہ وزارتیں اور محکمے بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ تاکہ قومی سطح پر ہم آہنگی کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔






















