بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے لڑائی رکوانے میں امریکی کردار کو تسلیم کر لیاہے اور کہا کہ امریکی نائب صدر نے حملے کی رات بتا دیا تھا کہ اگر بھارت نا مانا تو پاکستان بہت بڑا حملہ کرے گا۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرنے امریکی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ 9 مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا تو اُس وقت وہ اُس کمرے میں ہی موجود تھے، امریکی نائب صدر نے کہا کہ اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا۔





















